اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے تین سینئر پروفیسرز پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کو استقامت پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے تین سینئر پروفیسرز پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کو استقامت پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ تمغے چانسلروگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ای لائبریری لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دئیے۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین بلوچ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن اینڈ ڈسٹنس لرننگ کو تعلیم، تعلیمی قیادت، تدریس، تحقیق، نصاب کی ترقی، اساتذہ کی تربیت اور معیاری اور فاصلاتی تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ان کی شاندار خدمات پر اعزاد سے نوازا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز اور چیئرمین شعبہ سوشل ورک اینڈ سوشیالوجی کو سماجی کام، کمیونٹی سروس، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں، طلباء کی فلاح و بہبود اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں نمایاں خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، چیئرمین، شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی اور ڈائریکٹر، انابلنگ سینٹر کو ذہنی صحت، نفسیاتی مدد، ذہنی تندرستی، آگاہی، شمولیت اور افراد اور کمیونٹیز کے لیے نفسیاتی خدمات کی سہولت فراہم کرنے میں ان کی گراں قدر خدمات کے لیے تسلیم کیا گیا۔ ان باوقار تمغوں کا اعزاز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی فیکلٹی کی تعلیمی فضیلت، پیشہ ورانہ عزم اور سماجی شراکت کی عکاسی کرتا ہے اور یہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے ایک قابل فخر کارنامہ ہے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے تینوں پروفیسرز کو مبارکباد دی ہے۔
