بزنس انکیوبیشن سینٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں فیکلٹی طلباو طالبات ایلومینائی اور کاروباری ادارے نئے بزنس آئیڈیاز پر ملکر کام کریں گے…… وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

0
BIC meeting

بزنس انکیوبیشن سینٹراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس انکیوبیشن سینٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں فیکلٹی طلباو طالبات ایلومینائی اور کاروباری ادارے نئے بزنس آئیڈیاز پر ملکر کام کریں گے۔ بزنس انکیوبیشن سینٹرمیں انٹرپرینورشپ کی ترقی اور بڑھوتری پر توجہ دی جائے گی تاکہ نئے ادارے اور ملازمتیں پیدا ہوں اور بزنس کی ترقی کے لیے آئیڈیاز اور ٹیکنالوجی کو ملایا جا سکے۔ بزنس انکیوبیشن سینٹرمیں معاونت انتظامی رہنمائی اور نوجوان انٹرپرینور کو فنڈنگ کے مواقعے مہیا کرے گا۔ اجلاس میں اس پلیٹ فارم کے نام اور لوگو، ویژن اور مشن  سٹارٹ اپس پروگراموں اور مختلف فیکلٹیوں کے ساتھ کاروباری منصوبوں کے آغاز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صدر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ظفر شریف، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ،ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر خالد منصور، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ،ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹر ڈاکٹر محمد امجد سعید، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، راس مسعود اسٹیٹ بنک آف پاکستان بہاولپور ،ایچ ایم آصف منیجر ڈبلیو ڈبلیو ایف، وحید ارشد سیکرٹری بہاول جمخانہ، سید ابیر حیدرسیکریٹری بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، محمد زید صدیقی منیجر بزنس انکیوبیشن سینٹر، ڈاکٹر عمیر ریاض، بزنس انکیوبیشن سینٹراور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed