ڈاکٹر اظہر حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سوائل سائنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے یونیورسٹی پٹرا ملائیشیا میں ریسرچر پروگرام کے تحت سوائل سائنس میں اپنی پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی
ڈاکٹر اظہر حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سوائل سائنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے یونیورسٹی پٹرا ملائیشیا میں ریسرچر پروگرام کے تحت سوائل سائنس میں اپنی پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ یہ پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ مٹی اور ماحولیاتی مائیکرو بائیولوجی سے متعلق ہے۔ ڈاکٹر اظہر حسین نے پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچر کی حیثیت سے اپنے عرصہ تحقیق میں پروفیسر ڈاکٹر نظمی مت نوی شعبہ حیاتیاتی اور زرعی انجینئرنگ فیکلٹی آف انجینئرنگ یونیورسٹی پٹرا ملائیشیا کے سربراہ کی نگرانی میں جدید تحقیق اور تربیت مکمل کی۔ ان کے تحقیقی کام میں جدید شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں گھونگھے پر مبنی فولیئر بائیو فرٹیلائزرز، پلانٹ گروتھ پروموٹنگ رائزوبیکٹیریا، کمپوسٹنگ تکنیک، نامیاتی مٹی میں بدلاو اور مٹی کی صحت کی مجموعی بہتری شامل ہیں۔ یونیورسٹی پٹرا ملائیشیا کے شعبہ حیاتیاتی اور زرعی انجینئرنگ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نظمی مت نوی نے ڈاکٹر اظہر حسین کو باضابطہ طور پر پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ دیا۔ یہ اعزاز ڈاکٹر اظہر حسین کی پوسٹ ڈاک ریسرچ مدت کے دوران ان کی گرانقدر شراکت اور باہمی تعاون کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اور پروفیسر ڈاکٹر مکشوف احمد چیئرمین شعبہ سوائل سائنس اساتذہ اور طلباو طالبات نے ڈاکٹر اظہر حسین کو پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔
