علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری، ڈگریوں کا اجرا خودکار ہوگا۔……..خزاں 2024 اور اس کے بعد کے سیشنز:ان طلبہ کی ڈگریاں خودکار طور پر جاری کی جائیں گی، جس کے لیے کسی فارم یا الگ درخواست کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے لیے ڈگری کے حصول کے عمل کو مزید آسان اور ڈیجیٹل بنانے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق اب بعض سیشنز کے طلبہ کو ڈگری کے اجرا کے لیے درخواست یا فارم جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
بہار 2021 سے خزاں 2023 تک:
ان سیشنز کے طلبہ ڈگری کے حصول کے لیے CMS پورٹل پر “Student Service Request” کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔
خزاں 2020 اور اس سے پہلے کے سیشنز:
ان طلبہ کے لیے ڈگری حاصل کرنے کا پرانا طریقہ کار بدستور جاری رہے گا۔
خزاں 2024 اور اس کے بعد کے سیشنز:
ان طلبہ کی ڈگریاں خودکار طور پر جاری کی جائیں گی، جس کے لیے کسی فارم یا الگ درخواست کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یونیورسٹی کا یہ اقدام طلبہ کو غیر ضروری کاغذی کارروائی، انتظار اور دفتری مراحل سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی خدمات کو مزید تیز اور سہل بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ڈگریوں کے خودکار اجرا کا یہ اقدام پاکستان کی ایک مکمل ڈیجیٹل یونیورسٹی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
#AIOU #AllamaIqbalOpenUniversity #DigitalUniversity #StudentFacilitation #HigherEducationPakistan
