Author: ilmati online

  • ۔ مستقبل میں ملکی اور غیر ملکی جاب مارکیٹ میں وہی گریجویٹس جگہ بناپایئں گے جنہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر دسترس حاصل ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

    ۔ مستقبل میں ملکی اور غیر ملکی جاب مارکیٹ میں وہی گریجویٹس جگہ بناپایئں گے جنہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر دسترس حاصل ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

    وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ آئندہ سیمسٹر سے تدریسی نصاب کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کورسز سے لیس کیا جا رہا ہے۔ مستقبل میں ملکی اور غیر ملکی جاب مارکیٹ میں وہی گریجویٹس جگہ بناپایئں گے جنہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر دسترس حاصل ہو گی۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی اساتذہ اور ایلومینائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد اور ایلومینائی ڈاکٹرشہاب یاسین، شہروز اشرف و دیگر موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ میڈیا اسٹڈیز ، ریاضی، کلائمیٹ سائنسز اور کوانٹم کیمپوٹنگ کے شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماڈیولز اور پروگرام شامل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی داخلہ مہم میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ ایلومینائی کابھی اہم کردار ہے اور یونیورسٹی ایلومینائی ممبران نے ہر قدم پر جامعہ کا ساتھ دیا ہے اور فال ایڈمیشن مہم میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

  • ایچ ای سی اور آغا خان یونیورسٹی کے درمیان غذائیت کی آن لائن تعلیم کے فروغ کے لیے معاہدہ

    ایچ ای سی اور آغا خان یونیورسٹی کے درمیان غذائیت کی آن لائن تعلیم کے فروغ کے لیے معاہدہ

    اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے درمیان غذائیت سے متعلق آن لائن کورسز کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت IGNIT3 کے آن لائن نیوٹریشن کورسز کو ایچ ای سی کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) پر میزبانی فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد پاکستان بھر کی جامعات میں غذائیت اور نرسنگ کے شعبوں سے وابستہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

    معاہدے پر آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر و وائس پرووسٹ ریسرچ ڈاکٹر سلیم ویرانی اور این اے ایچ ای-ایچ ای سی کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے دستخط کیے۔

    چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے آغا خان یونیورسٹی کی ٹیم کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی مزید اسٹریٹجک شراکت داریوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے معیاری کورسز کو جامعات کے نصاب کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

    معاہدے کے تحت آغا خان یونیورسٹی نے غذائیت سے متعلق سات SCORM معیار کے مطابق تیار کردہ کورسز این اے ایچ ای کے ایل ایم ایس پر فراہم کیے ہیں۔ ان کورسز میں غذائیت کے بنیادی تصورات، غذائی قلت کی تشخیص اور علاج، بین الشعبہ جاتی مسائل، موسمیاتی تبدیلی اور صنفی پہلوؤں سمیت اہم موضوعات شامل ہیں۔ یہ کورسز لیکچررز، ڈیمانسٹریٹرز، پروفیسرز اور ڈائریکٹرز سمیت مختلف تدریسی عہدوں پر فائز اساتذہ کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

    یہ شراکت داری این اے ایچ ای کے ذریعے ایچ ای سی کی اس مسلسل کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد جامعات کے اساتذہ کے لیے تسلیم شدہ مسلسل پیشہ ورانہ ترقی (Continuing Professional Development) کے مواقع کو وسعت دینا اور تعلیمی استعداد کار کو قومی ترجیحات، خصوصاً زچہ و بچہ کی صحت اور نومولود بچوں کی نگہداشت سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ یہ مفاہمتی یادداشت 31 مارچ 2029 تک مؤثر رہے گی۔

  • فارسی زبان اور اس سے وابستہ علمی ورثے کی جانب دوبارہ رجوع ناگزیر ہے، ماہرین تعلیم و محققین

    فارسی زبان اور اس سے وابستہ علمی ورثے کی جانب دوبارہ رجوع ناگزیر ہے، ماہرین تعلیم و محققین

    ماہرین تعلیم اور محققین نے اس امر پر زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیا کی علمی، فکری اور تہذیبی تاریخ کو سمجھنے کے لیے فارسی زبان اور اس سے وابستہ علمی ورثے کی جانب دوبارہ رجوع ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اسلامی تحقیقاتی ادارے (آئی آر آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک علمی لیکچر اور مکالمے کے دوران کیا گیا جس میں دانشوروں، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیکچر کے اختتام پر منعقدہ سوال و جواب کی نشست میں شرکا نے جنوبی ایشیا میں فارسی خواندگی کے بتدریج زوال، مقامی علمی روایات سے دوری اور مقامی دانش کے نظاموں کی اہمیت پر گفتگو کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے فکری ورثے سے موثر استفادہ اسی صورت ممکن ہے جب نئی نسل کو اپنی تاریخی علمی روایت سے جوڑا جائے۔

    تقریب کے اختتامی کلمات میں اسلامی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے کہا کہ برصغیر کے تاریخی مدارس کا نصاب عربی اور فارسی دونوں علمی روایات پر استوار تھا جس نے اصل متون، شروح اور حاشیوں کے مطالعے کی ایک مضبوط اور متحرک علمی ثقافت کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علمی تسلسل اس تصور کی نفی کرتا ہے کہ مسلم معاشروں میں فکری زوال مکمل طور پر غالب آچکا تھا، بلکہ مسلم علمی روایت نے مختلف ادوار میں اپنی قوت اور لچک کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوآبادیاتی دور میں پیدا ہونے والے شدید فکری اور مناظرانہ ماحول نے مسلم علماء کو اپنی ادبی اور علمی میراث کے دفاع اور اس کی نئی تشریحات پیش کرنے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں علمی مباحث اور فکری مکالمے کی نئی جہتیں سامنے آئیں۔

    ڈاکٹر محمد اکرم نے کہا کہ مسلم علمی روایت کی تاریخ تحقیق، تنقیدی مطالعے اور علمی تبادلہ خیال سے عبارت ہے جس نے صدیوں تک علمی سرمائے کے تحفظ اور اس کی منتقلی کو یقینی بنایا۔ تقریب نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قائم مقام ریکٹر و صدر پروفیسر احمد سعد الاحمد کے اس وژن کی بھی عکاسی کی جس کے تحت علمی معیار، بین الاقوامی تعاون اور تحقیق پر مبنی مکالمے کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اسلامی تحقیقاتی ادارے نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی علمی سرگرمیوں، تحقیقی مکالموں اور قومی و بین الاقوامی جامعات و محققین کے ساتھ تعاون کے ذریعے علم و تحقیق کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

  • زرعی یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2026-27کے لئے انڈرگریجویٹ داخلوں کے پہلے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی

    زرعی یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2026-27کے لئے انڈرگریجویٹ داخلوں کے پہلے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی

    فیصل آباد۔ 24 جون (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیمی سال 2026-27 کے لئے انڈرگریجویٹ داخلوں کے پہلے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔شیڈول کے مطابق پہلے انڈرگریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن اب 30 جون 2026تک جاری رہے گی جبکہ انٹری ٹیسٹ 5 جولائی 2026 بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا۔

    زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دنیا کی ممتاز جامعات میں اپنی نمایاں پوزیشن مزید مستحکم کر رہی ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ 2026(زراعت و جنگلات) میں یونیورسٹی نے عالمی سطح پر 33ویں پوزیشن حاصل کی ہے اور پاکستان کی نمبر ایک زرعی یونیورسٹی کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

    دلچسپی رکھنے والے امیدوار بروقت رجسٹریشن کروائیں اور تعلیم، تحقیق، جدت اور سماجی خدمت کے میدان میں اپنی بہترین روایات رکھنے والے اس ممتاز ادارے کا حصہ بنیں۔ داخلوں، اہلیت کے معیار اور ڈگری پروگراموں سے متعلق مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

  • پاکستان اکتوبر 2027 میں ایشین بھینس کانگریس کی میزبانی کرے گا……یو وی اے ایس کے وائس چانسلر کی 12ویں ایشین بھینس کانگریس اور ڈیری ایشیا ایکسپو 2027 کے حوالے سے پہلے اجلاس کی صدارت، صدر اے بی سی کا کانگریس کو ملک کے مویشی، بھینس اور ڈیری شعبوں کے لیے اہم سنگِ میل قرار

    پاکستان اکتوبر 2027 میں ایشین بھینس کانگریس کی میزبانی کرے گا……یو وی اے ایس کے وائس چانسلر کی 12ویں ایشین بھینس کانگریس اور ڈیری ایشیا ایکسپو 2027 کے حوالے سے پہلے اجلاس کی صدارت، صدر اے بی سی کا کانگریس کو ملک کے مویشی، بھینس اور ڈیری شعبوں کے لیے اہم سنگِ میل قرار

    لاہور (24-06-26): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یو وی اے ایس) لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے 14 تا 16 اکتوبر 2027 کو منعقد ہونے والی 12ویں ایشین بھینس کانگریس (اے بی سی) اور ڈیری ایشیا ایکسپو 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلے اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس میں پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، پروفیسر ایمیریٹس ڈاکٹر نسیم احمد، محکمہ مویشی و ڈیری ترقی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر سید ندیم بدر، ایشین بھینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز، مختلف کمیٹیوں کے منتظمین اور سیکریٹریز، محکمہ مویشی و ڈیری ترقی کے نمائندگان اور ڈیری ایشیا ایکسپو کے منتظمین نے شرکت کی۔

  • یو ای ٹی لاہور اور انرجی کانشیئس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط……یو ای ٹی لاہور نیو کیمپس کالا شاہ کاکو میں 400 کلوواٹ سولر پاور سسٹم کی تنصیب کا معاہدہ طے ہو گیا

    یو ای ٹی لاہور اور انرجی کانشیئس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط……یو ای ٹی لاہور نیو کیمپس کالا شاہ کاکو میں 400 کلوواٹ سولر پاور سسٹم کی تنصیب کا معاہدہ طے ہو گیا

    یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے اپنے نیو کیمپس کالا شاہ کاکو میں 400 کلوواٹ سولر پاور سسٹم کی تنصیب کیلئے انرجی کانشیئس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کیساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، ماحول دوست انفراسٹرکچر کی ترقی اور وسائل کے مؤثر استعمال کے حوالے سے یونیورسٹی کے عزم کا مظہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ ملے گا جبکہ بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ سولر پاور سسٹم کی تنصیب سے یونیورسٹی کو آئندہ برسوں میں خاطر خواہ مالی بچت حاصل ہوگی اور کیمپس کی گرین انرجی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

    معاہدے کی دستاویزات پر ٹریژرر یو ای ٹی عابد شہزاد اسلم اور سی ای او انرجی کانشیئس انجینئرنگ نے دستخط کیے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں توانائی کے مؤثر استعمال، کم لاگت انفراسٹرکچر اور طلبہ دوست سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد اہم منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

  • ahsen

    adjkau bii o

  • وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران  شعبہ بی بی اے کے مرحوم طالب علم تنزیل موسیٰ کے گھر تعزیت کے لئے گئے۔

    وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران  شعبہ بی بی اے کے مرحوم طالب علم تنزیل موسیٰ کے گھر تعزیت کے لئے گئے۔

    وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران  گزشتہ روز شعبہ بی بی اے کے مرحوم طالب علم تنزیل موسیٰ کے گھر قصبہ گجرات ضلع مظفر گڑھ تعزیت کے لئے گئے۔ وائس چانسلر نے تنزیل موسیٰ کے والد اور اہل خانہ سے طالب علم کی ناگہانی وفات پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنزیل موسیٰ ایک ہونہار اور لائق طالب علم تھے جن کی وفات والدین کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اساتذہ اور دوستوں کے لیے گہرے صدمے کا باعث بنی۔ تنزیل موسیٰ کے والد نے کہا کہ اللہ کی رضا ہے اور وائس چانسلر اور اساتذہ کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ تنزیل موسیٰ کے یونیورسٹی اساتذہ ڈاکٹر سلمان حفیظ صدیقی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر علی عمران اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ مینجمنٹ سائنسز بھی موجود تھے۔

  • نسٹ کے طلبہ نے جدید ہائبرڈ ریسنگ کار NAS HV-26 متعارف کرا دی

    نسٹ کے طلبہ نے جدید ہائبرڈ ریسنگ کار NAS HV-26 متعارف کرا دی

    کراچی: نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے فارمولا اسٹوڈنٹ ٹیم (این ایف ایس ٹی) نے پاکستانی انجینئرنگ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنی نئی ہائبرڈ ریسنگ کار NAS HV-26 (کار 268) کی رونمائی کر دی۔

    یہ جدید ہائبرڈ گاڑی مکمل طور پر نسٹ کراچی کیمپس (پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج) کے انڈرگریجویٹ طلبہ نے ڈیزائن اور تیار کی ہے۔ NAS HV-26 رواں سال ستمبر میں ترکیہ میں ہونے والے بین الاقوامی فارمولا اسٹوڈنٹ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

    تقریبِ رونمائی کے موقع پر ٹیم کے اراکین نے بتایا کہ NAS HV-26 جدید الیکٹرک اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور یہ گاڑی انجینئرنگ مہارت، جدت طرازی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے حوالے سے ٹیم کی تازہ ترین کامیابی کی عکاس ہے۔

    نسٹ فارمولا اسٹوڈنٹ ٹیم کے مطابق اس منصوبے کا مقصد طلبہ کو عملی انجینئرنگ تجربات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ ٹیم کو امید ہے کہ NAS HV-26 بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے اعزاز حاصل کرے گی۔