اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں انعقاد

0
selection board meeting

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ اراکین رکن صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ میاں محمد شعیب اویسی،پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر حبیب الرحمن ریٹارئرڈپروفیسر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، نجم وحیدممبرپنجاب پبلک سروس کمیشن لاہوراور رجسٹرار محمد شجیع الرحمن شریک ہوئے۔ اجلا س میں شعبہ آرکیٹکچر میں لیکچرر کے عہدے کے لیے 13 امیدوارو ں، شعبہ نرسنگ میں لیکچرر کے عہدے کے لیے 16 امیدواروں ، شعبہ نرسنگ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے لیے 8 امیدواروں ، شعبہ فنانس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے کے لیے 2 اور شعبہ اکنامکس میں پروفیسر کے عہدے کے لیے 1 امیدوار کے انٹرویو کیے گئے۔ اسی طرح ٹی ٹی ایس پروموشن برائے ایسو سی ایٹ پروفیسر کے لیے شعبہ اکنامکس، شعبہ باٹنی، شعبہ اناٹومی اینڈ ہسٹالوجی، شعبہ فارماسوٹیکس، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، یونیورسٹی کالج آف کنونشل میڈیسن اور شعبہ ریاضی کے لیے امیدواروں سے انٹرویو کیے گئے۔  وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر تدریسی شعبوں کے لیے سلیکشن بورڈ کا اہتمام ہوا جس میں میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  کشمیر اینڈ نظریہ پاکستان سوسائٹی  ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی بین الاقوامی ویبینار منعقد ہوا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  کشمیر اینڈ نظریہ پاکستان سوسائٹی  ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150ویں سالگرہ کے حوالے سے محمد علی جناح جرأت و عزم کی ایک لازوال داستان کے موضوع پر ایک خصوصی بین الاقوامی ویبینار منعقد ہوا۔ ویبینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کی، جبکہ علینہ طارق چوہان، لیکچرار شعبہ انگلش، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ویبینار کے آغاز پر علینہ طارق چوہان نے معزز مہمانان اور شرکا ءکا خیرمقدم کیا، جس کے بعد ڈاکٹر محمد رمضان طاہر، ایڈوائزر کشمیر اینڈ نظریہ پاکستان سوسائٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی شخصیت، سیاسی بصیرت، جدوجہد اور قیامِ پاکستان کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام مقررین اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔ویبینار میں حافظ محمد طاہر، سینئر بیوروکریٹ اور سیکرٹری انٹر فیتھ ہارمنی، حکومتِ بلوچستان نے خصوصی طور پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس اہم سوال کی طرف توجہ دلائی کہ ہمیں اپنا قومی جائزہ لینا چاہیے کہ قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ نے جس مقصد اور وژن کے تحت پاکستان کے قیام کی جدوجہد کی تھی، کیا ہم آج ان مقاصد کے حصول کی درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری سمت درست ہے تو یہ اطمینان کی بات ہے، لیکن اگر ہم قومی اہداف سے دور ہو رہے ہیں تو ہمیں اپنی سمت درست کرنے اور اپنی ترجیحات کا ازسرِنو تعین کرنے کی ضرورت ہے۔بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر وحیدالزمان طارق، معروف مصنف، محقق اور ماہرِ مطالعاتِ قائداعظم و اقبالیات، لاہور نے قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔ ان کی گفتگو میں تحقیقی بصیرت کے ساتھ ساتھ قائداعظمؒ کی قیادت اور اقبالؒ کی فکری رہنمائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔انجینئر عنایت علی، معروف مصنف، محقق اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سوانح و افکار کے ممتاز محقق، سابق چیف انجینئر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے قائداعظمؒ کی شخصیت، سیاسی جدوجہد، قیادت اور قومی کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قائداعظمؒ کے حوالے سے اپنی طویل تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کے تناظر میں اہم علمی نکات پیش کیے۔پروفیسر جویریہ عبدالحق، چیف انسٹرکٹر، بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرز نے بھی ویبینار میں شرکت کی اور قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کی فکر، تعلیم، قومی شعور اور نئی نسل کی فکری تربیت کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed