ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں نیشنل سکلز کمپی ٹینسی ٹیسٹ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اعلیٰ تعلیم میں قابلیت پر مبنی مہارتوں اور نصابی اصلاحات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

0
759920033_1419598016741338_1113528193963198548_n

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں نیشنل سکلز کمپی ٹینسی ٹیسٹ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اعلیٰ تعلیم میں قابلیت پر مبنی مہارتوں اور نصابی اصلاحات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے معیار اور افادیت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں جامعات کے نصاب کو قومی ترقی کی ترجیحات اور بدلتی ہوئی افرادی قوت کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے قابلیت پر مبنی تعلیم کے فروغ، گریجویٹس کی ملازمت کے حصول کی صلاحیت بہتر بنانے، صنعت اور جامعات کے درمیان روابط مضبوط کرنے اور تعلیمی پروگراموں میں عملی مہارتوں کو شامل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس موقع پر کہا کہ نصابی اصلاحات کا مقصد ایسے گریجویٹس تیار کرنا ہونا چاہیے جو علم کے ساتھ ساتھ ضروری قابلیت، عملی مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھی لیس ہوں تاکہ وہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

اجلاس میں این ایس سی ٹی کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قابلیت پر مبنی تدریس، تشخیص اور سرٹیفکیشن کے نظام کو مربوط کرنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس امر پر خصوصی توجہ دی گئی کہ جامعات کے تعلیمی پروگرامز جدید ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت، صنعت کی ضروریات اور عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed