قومی خبریں

جدید این جی او مینجمنٹ کے ذریعے نچلی سطح کی قیادت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ جدید انتظامی اور قائدانہ مہارتوں سے آراستہ کر کے نچلی سطح پر کام کرنے والے رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی تربیت میں فعال کردار ادا کریں تاکہ معاشرے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب اور کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا (سی ڈبلیو ایس اے) کے اشتراک سے منعقدہ ’این جی او مینجمنٹ اینڈ لیڈرشپ‘ سرٹیفکیٹ کورس کے دوسرے بیچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر طاہرہ جبیں، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عاشق، ڈاکٹر عالیہ خالد، ڈاکٹر محمد ارشد عباسی، فیکلٹی ممبران، ماہرین تعلیم، ترقیاتی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اس سہ فریقی اشتراک کو سراہتے ہوئے اسے جامعات، حکومت اور ترقیاتی شعبے کے درمیان مؤثر تعاون کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی شراکت داریاں ایسے باصلاحیت اور پیشہ ور افراد تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جو عصر حاضر کے سماجی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور معاشرتی اداروں کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ڈاکٹر طاہرہ جبیں نے کورس کے پہلے بیچ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دوسرا بیچ بھی این جی اوز سے وابستہ پیشہ ور افراد کی تکنیکی، انتظامی اور قائدانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *