اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، کے سابق طالب علم عمر خیام (اسپین) کی جانب سے شعبہ سوشل ورک کی طالبات کے لیے عمر خیام اسکالرشپ کے تحت پہلے سمسٹر کی فیس کی مد میں چھ طالبات کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے اعلان
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خیام (اسپین) کی جانب سے شعبہ سوشل ورک کی طالبات کے لیے عمر خیام اسکالرشپ کے تحت پہلے سمسٹر کی فیس کی مد میں چھ طالبات کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے اعلان کو سراہا۔یہ فلاحی اقدام شعبہ سوشل ورک کے سابق طالب علم محمد محمود احمد (ایگزامینیشن برانچ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ اس موقع پر اسکالرشپ کی رقم کا چیک وائس چانسلر کو پیش کیا گیا، جسے انہوں نے شعبہ سوشل ورک کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کے حوالے کیا۔عمر خیام نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ اسکالرشپس کی تعداد اور مالی معاونت میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق طالبات مستفید ہو سکیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے عمر خیام، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور محمد محمود احمد کی اس قابلِ تحسین کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف طالبات کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ یونیورسٹی اور اس کے سابق طلبہ کے مضبوط تعلقات کی بھی بہترین مثال ہیں۔