نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کی چین کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر علی اسد گیلانی سے ملاقات ، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال

0
792585233_1460326359254999_4697714988006267164_n

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے چین کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر علی اسد گیلانی سے NUST میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں NUST کے پالیسی اینڈ اسٹریٹیجی ڈائریکٹوریٹ کے سینئر نمائندگان اور NUST انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (NIPS) کے حکام بھی شریک ہوئے۔ فریقین نے چین کی ممتاز جامعات، تحقیقی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر غور کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان ایک جامع ’’علمی راہداری‘‘ کے قیام کی تجویز بھی زیرِ بحث آئی، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے جامعات، محققین اور علمی اداروں کو مشترکہ تحقیقی منصوبوں، تعلیمی تبادلوں، استعداد کار میں اضافے اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے منسلک کیا جا سکے۔ملاقات میں NUST اور چین کے ہم منصب تعلیمی و تحقیقی اداروں کے درمیان پہلے سے موجود روابط کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ تحقیق و علمی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو مزید فروغ دے کر دونوں ممالک کے اداروں کے مابین دیرپا علمی شراکت داری قائم کی جا سکتی ہے، جو تحقیق، جدت اور انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed