ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان ( کے زیرِ اہتمام تقسیم ایوارڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد
لاہور: ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان ( کے زیرِ اہتمام تقسیم ایوارڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کو تشکیل دینے والے وژنری افراد، کاروباری شخصیات، جدت پسندوں اور ماہرینِ تعلیم کی خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان اور کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور نوجوانوں کے لیے بہتر تعلیمی مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
چیئرمین APSUP پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے استقبالیہ خطاب میں معزز مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نجی جامعات کے کردار کو اجاگر کیا۔APSUP Excellence Awards 2026 کے ذریعے ان شخصیات اور اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی، جدت اور ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

