پاکستان کی ترقی مضبوط جامعات سے گہرا تعلق رکھتی ہے، جو تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی، جدت، تحقیق اور ذمہ دار شہریوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں…….چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ِاعلیٰ تعلیم میں قیادت اور حکمتِ عملی پر تین روزہ ورکشاپ سے خطاب

0
783468599_1416856603878456_2976239681557158425_n

نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام تین روزہ اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ لیڈرشپ ایکسیلنس ورکشاپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میں آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور راولپنڈی ریجن کی مختلف جامعات کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی مضبوط جامعات سے گہرا تعلق رکھتی ہے، جو تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی، جدت، تحقیق اور ذمہ دار شہریوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ورکشاپ کے دوران اسٹریٹجک پلاننگ، جامعات کی گورننس، مالی استحکام، وسائل کے حصول، کارکردگی کے مؤثر انتظام اور اعلیٰ تعلیم میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔ شرکاء کو تجربات کے تبادلے اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے بھی مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔چیئرمین HEC ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے مؤثر گورننس، قانونی و آئینی ضوابط کی پابندی اور جامعات کے علمی و تحقیقی ماحول کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed