خدیجہ مہرین نے آرمی جشنِ آزادی ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2026 میں جویلین تھرو اور شاٹ پٹ میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے”………سپیریئر یونیورسٹی طرف سے ہونہار ایتھلیٹ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد
لاہور: سپیریئر یونیورسٹی نے اپنی ہونہار ایتھلیٹ خدیجہ مہرین کو پاکستان آرمی جشنِ آزادی ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
خدیجہ مہرین نے خواتین کے جویلین تھرو اور شاٹ پٹ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ ان کی یہ کامیابی محنت، عزم، حوصلے اور بہترین کھیل کی عکاس ہے۔
سپیریئر یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کھیل صرف جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ نہیں بلکہ کردار سازی کی ایک عملی درسگاہ بھی ہیں، جہاں طاقت، مہارت اور نظم و ضبط مل کر کامیابی کی بنیاد بنتے ہیں۔
خدیجہ مہرین کی کامیابی نے نہ صرف ان کے ادارے بلکہ پاکستان کے کھیلوں کے میدان میں بھی ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔ سپیریئر یونیورسٹی نے خدیجہ مہرین کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
