قومی خبریں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ور حماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) کے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی نے بین الاقوامی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عمر مینڈوزا محمود، کلینیکل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ پروفیسر آف کلینیکل اینڈ کاؤنسلنگ سائیکالوجی، حماد بن خلیفہ یونیورسٹی (HBKU)، قطر کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر آمنہ معظم کی دعوت پر منعقد ہوا۔دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر آمنہ معظم اور ڈاکٹر عمر مینڈوزا محمود کے درمیان پاکستان اور قطر میں نفسیات کے شعبے میں لائسنسنگ، پیشہ ورانہ معیار کو مزید مضبوط بنانے، اور ایل سی ڈبلیو یو و حماد بن خلیفہ یونیورسٹی کے درمیان پی ایچ ڈی تعلیم، تحقیقی اشتراک اور اکیڈمک تبادلوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمر مینڈوزا محمود نے نیورو سائیکالوجیکل اسیسمنٹ، اسلامی نفسیات اور ذہنی صحت میں روحانیت کے کردار پر خصوصی لیکچر دیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایم ایس کلینیکل سائیکالوجی، پی ایچ ڈی سائیکالوجی کے طلبہ، سابق طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک جامع اور تعمیری نشست میں شرکت کی، جہاں شرکاء نے مختلف علمی موضوعات پر سوالات کیے اور مفید تبادلۂ خیال کیا۔

بعد ازاں وفد نے وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے تعلیمی پروگرامز، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر دونوں جامعات کے درمیان مستقبل میں مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کے لیے بھی اتفاقِ رائے پایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *