نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نے انٹرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز (IPFP) کے تحت نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (NFDP) کوہورٹ IX کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر نئے پی ایچ ڈی گریجویٹس کے لیے تین ہفتوں پر مشتمل پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا افتتاح
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) نے انٹرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز (IPFP) کے تحت نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (NFDP) کوہورٹ IX کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر نئے پی ایچ ڈی گریجویٹس کے لیے تین ہفتوں پر مشتمل پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر NAHE، ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تدریس، تحقیق اور پیشہ ورانہ زندگی میں اعلیٰ معیار، دیانت داری، جدت پسندی اور مسلسل سیکھنے کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اساتذہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، معیاری تحقیق اور قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر NAHE، ڈاکٹر منیر احمد میرجت نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے پروگرام کے مقاصد، ساخت اور متوقع تعلیمی نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد نئے پی ایچ ڈی سکالرز کی تدریسی، تحقیقی، قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی جامعات کے مؤثر اساتذہ اور تعلیمی رہنما بن سکیں۔