Uncategorized

بلوچستان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے چار سالہ بی ایڈ/بی ایس (ایجوکیشن) پروگرامز میں داخلے کی خواہشمند طالبات کے لیے 400 اسکالرشپس کا اہلیتی ٹیسٹ کامیابی سے منعقد

ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ETC) نے محکمہ اسکول ایجوکیشن حکومتِ بلوچستان اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (PMU-BESP) کے اشتراک سے چار سالہ بی ایڈ/بی ایس (ایجوکیشن) پروگرامز میں داخلے کی خواہشمند طالبات کے لیے 400 اسکالرشپس کے اہلیتی ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا۔

اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 3,147 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 1,694 امیدواروں نے بلوچستان بھر کے 14 امتحانی مراکز میں ٹیسٹ دیا۔ امتحانی مراکز کوئٹہ، گوادر، تربت، خضدار، حب، ژوب، سبی سمیت دیگر شہروں میں قائم کیے گئے تھے۔

امتحان شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے معیاری طریقہ کار کے تحت منعقد کیا گیا، جہاں 253 نگران عملے (Invigilators) اور 14 مانیٹرنگ افسران نے امتحانی عمل کی نگرانی کی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ETC) نے محکام (PMU-BESP) کے اشتراک سے چار سالہ بی ایڈ/بی ایس (ایجوکیشن) پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طالباZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *