IUB NEWS…….۔ ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام شائع ہونے والی اپنی کتاب رنگِ فرید وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو پیش کی۔………اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فال 2026 داخلہ مہم کے تحت ایل ایل بی کے داخلے اوپن ہو گئے ہیں
چیئرمین شعبہ سرائیکی گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور اور نامور سرائیکی ادیب ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام شائع ہونے والی اپنی کتاب رنگِ فرید وائس چانسلر کو پیش کی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کی شاعری کے حوالے سے کتاب رنگ فرید کی اشاعت پر مبارک باد دی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا کہنا تھا کہ حضرت خواجہ غلام فرید بہت بڑے صوفی شاعر تھے جن کا پیغام احترام انسانیت، واحد الوجود ، محبت اور امن تھا اور آج انکے اس پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے اس کتاب کی اشاعت کا مقصد بھی یہی ہے کہ محبت اور امن کے اس پیغام کو عام کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں فرید چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام حضرت خواجہ غلام فرید کی شاعری اور پیغام کی مناسبت سے سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ فرید چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فکر فرید کی ترویج کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جسے دوبارہ عملی طور پر فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کتاب رنگ فرید کی اشاعت پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ایک صدی پرانا تاریخی، تہذیبی اور علمی اعتبار سے شاندار ادارہ ہے جو پورے سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر کے طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر عمصت اللہ شاہ نے رجسٹرارمحمد شجیع الرحمان سے بھی ملاقات کی اور اپنی کتاب رنگ فرید پیش کی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فال 2026 داخلہ مہم کے تحت ایل ایل بی کے داخلے اوپن ہو گئے
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فال 2026 داخلہ مہم کے تحت ایل ایل بی کے داخلے اوپن ہو گئے ہیں ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں طلباء و طالبات یونیورسٹی ای پورٹل پر آن لائن آپلائی کریں اور ایڈمیشن سیل عباسیہ کیمپس وزٹ کرکے مزید معلومات حاصل کریں ۔