ڈاکٹر محمد اظہر نواز ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ہارٹیکلچرل سائنسز فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکا تارم یونیورسٹی سنکیانگ چین کا تحقیقی دورہ۔
ڈاکٹر محمد اظہر نواز ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ہارٹیکلچرل سائنسز فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تارم یونیورسٹی سنکیانگ چین کا ایک ہفتے کا علمی اور تحقیقی دورہ مکمل کیا۔ اس دورے کا مقصد ادارہ جاتی شراکت داری کو مضبوط بنانا باہمی تحقیق کو فروغ دینا اور دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی تبادلے کو وسعت دینا تھا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر اظہر نواز نے نوویں چائنا یوریشیا ایکسپو میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے تارم یونیورسٹی کے صدر پروفیسر یان ژیانگلنگ یونیورسٹی کے رہنماؤں بین الاقوامی مندوبین محققین اور صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں ۔ انٹرنیشنل ایکسپو نے اعلیٰ تعلیم سائنسی تحقیق اختراعات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔ڈاکٹر اظہر نواز نے تارن یونیورسٹی کے پارٹی سیکرٹری پروفیسر ژانگ ایپنگ یونیورسٹی کے صدر پروفیسر یان ژیانگلنگ کالج آف ہارٹیکلچر کے ڈین پروفیسر وو کیوئن وائس ڈین پروفیسر یانگ ژینچاؤ اور سسٹم کے لیڈر ڈاکٹر لیو یفی سے باضابطہ ملاقاتیں کیں۔ بات چیت کے دوران دونوں اداروں نے تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مجوزہ تعاون میں تارم یونیورسٹی چائنا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبے فیکلٹی اور طلبہ کا تبادلہ سائنسی اشاعتیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہوگی۔ڈاکٹر نواز نے کالج آف ہارٹیکلچر میں سبزیوں کی پیوند کاری صحرائی باغبانی اور پروٹیکٹڈ کاشت پر ایک خصوصی لیکچربھی دیا۔