یو ای ٹی لاہور میں ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز کی ایکسٹینشن بلڈنگ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا……..۔یہ منصوبہ یو ای ٹی لاہور کے ایلومنائی کی معاونت سے تعمیر کیا جا رہا ہے

0
403d805c-3d58-4a83-9b37-07c5791ab9d5

لاہور () یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز کی ایکسٹینشن بلڈنگ کا سنگِ بنیاد آج ایک پروقار تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رکھا۔یہ منصوبہ یو ای ٹی لاہور کے ایلومنائی کی معاونت سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور یونیورسٹی میں سابق طلبہ کی ادارہ جاتی ترقی کے لیے شراکت داری کی ایک نمایاں مثال ہے۔تقریب میں رجسٹرار، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، شعبہ جات کے چیئرمینز، اساتذہ کرام، افسران، اور معزز مہمانوں بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یہ منصوبہ سابق طلبہ کی اپنی مادرِ علمی سے محبت، وابستگی اور احساسِ ذمہ داری کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی لاہور اپنے ایلومنائی کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہی باہمی اشتراک یونیورسٹی کو علمی و تحقیقی میدان میں مزید مضبوط بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز کی ایکسٹینشن بلڈنگ صرف ایک نئی عمارت نہیں بلکہ ایک نئے علمی وژن کی علامت ہے، جس کا مقصد اسلامی علوم کو عصرِ حاضر کے تقاضوں، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراعی سوچ سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ابلاغ کے جدید ذرائع اور تیزی سے بدلتے عالمی منظرنامے نے نئی فکری اور عملی ذمہ داریاں عائد کر دی ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے ایسے نوجوان تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جو قرآن و سنت کی گہری سمجھ کے ساتھ جدید علوم اور ٹیکنالوجی پر بھی عبور رکھتے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed