





پنجاب یونیورسٹی نے مجاہد حسین ولد عابد حسین کواردو کے مضمون میں ’اردو میں سر سید شناسی کی روایت۔مطبوعہ کتب کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘ کے موضوع پر،سائرہ اعظم دختر محمد اعظم کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ’حشرات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے کپاس میں وسیع العمل مزاحمت کی کاوش‘کے موضوع پر،عبدالرحیم ولد مختاراحمد کواردو کے مضمون میں ’سید محمد وجہیہ السیماعرفانی: شخصیت اور ادبی جہات‘کے موضوع پر،محمد ساجد الرحمان ولد محمد الیاس خان کوفارمیسی (فارماکگنوسی) کے مضمون میں ’سیسوئیم سیسویئڈز کی فارماکگنوسٹک، کیمیائی اور حیاتیاتی تحقیقات‘کے موضوع پر اورعطرت شیخ دختر شیخ جاوید حسن ایجوکیشن کے مضمون میں ’اعلیٰ تعلیمی ادروں میں اساتذہ کی ملازمت کی کارکردگی اور اساتذہ کی تخلیقی صلاحیتوں پر لیڈر ممبر ایکسچینج تھیوری کے اثرات‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹرایف ایم 104.6 کے زیر اہتمام لورالئی بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ پروگرام مینجرچوہدری محمد ارشاد کے مطابق سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے ریڈیو سے منسلک طلباء نے وادی سوات سمیت دیگر علاقوں میں جاکر براہ راست پروگرامز منعقد کیے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آفیشل فیس بک پیج پر مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے اکٹھی کی گئی رقم سے سامان خرید کربلوچستان کے متاثرین سیلاب تک پہنچایا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودنے ریڈیو سنٹر کی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اکرم سومرو، پروگرام مینجر ارشاد چوہدری اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔
پنجاب یونیورسٹی:داخلوں کی تاریخ میں توسیع
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اور ٹوسپلیمنٹری اامتحان2022ء کے پرائیوٹ و لیٹ کالج امیدواروں کے لئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق امید وار سنگل فیس کے ساتھ6جنوری 2023ء تک آن لائن فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

گورنر پنجاب نے خاتم النبینﷺ یونیورسٹی لاہور بل 2022 اور یونیورسٹی آف گجرات (ترمیمی)بل 2022 کی بھی منظوری دیدی ہے۔ گورنر پنجاب نے بطور چانسلر ڈاکٹر محمد امجد شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرنگ فیکلٹی کے تین سال کے لیے ڈین ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شاہد جاوید کو تین سال کے لیے بطور کنٹرولر آف ایگزامینیشن (بی ایس۔20) تعینات کرنے اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی پروفیسر ڈاکٹر ثروت رسول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔
گورنر پنجاب نے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو تین سال کے لیے سرگودھا یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ ممبر اور پرفیسر ڈاکٹر ملک غلام بہلول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔
گورنر پنجاب/چانسلر نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے لیے پانچ ممبرز کو نامزد کر دیا،جن کو نامزد کیا گیا ان میں پروفیسر حناطیبہ(وائس چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور،ڈاکٹر نبیلہ ذکا سینیٹر ریسرچ فیلو ہیلتھ سائنسز اکیڈمی اسلام آباد، ڈاکٹر عائشہ محی الدین پروفیسر بائی لوجیکل سائنسز نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فائونڈیشن اور ڈاکٹر نائمہ انصاری صدر اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پی یو ٹی رسول منڈی بہائوالدین کے رجسٹرار کنٹرولر ایگزیمینیشن اور خزانچی کا اضافی چارج بالترتیب محمد ارشد پرنسپل پی یو ٹی منڈی بہاوالدین،پروفیسر ڈاکٹر محمد مدثر غفور ( بی ایس ۔21)پنجاب یونیورسٹی جہلم اور احمد جمیل ترک ایڈیشنل کنٹرولر ایگزیمینیشن گجرات یونیورسٹی کو سونپ دیا ہے۔

Prof. Dr. Shahid Munir, Chairperson, PHEC, participated as a chief guest in an International Conference on Research in Educational Leadership (ICOREL’22) on the theme of Educational Leadership for Sustainable Development organized by Department of Education, University of Management & Technology, Lahore.


1212
1 comment
Like
Comment
Share



:پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹرذوالفقار علی نے کٹھمنڈونیپال کے بین الاقوامی مرکز برائے انٹیگرئیٹڈ ماوئنٹین ڈویلپمنٹ میں منعقدہ میں پارٹنر مینٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان سمیت بھارت، برما، نیپال، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور یورپین ماہرین نے ہوائی آلودگی اور سموگ کے انسانی زندگی اور ماحول پر ہونے والے اثرات پر تحقیق کے بارے میں آگاہ کیاجس میں پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ برس ہونے والی تحقیق اور ماحولیاتی آلودگی کو جانچنے والے آلات کے نتائج کو سراہا گیا۔اجلا س میں آئندہ برسوں میں ہوائی آلودگی سے متاثر ہونے والی انسانی آبادیوں کو بچانے کے لئے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔ پاکستان سے پروفیسر ذوالفقار علی اور عاشر حبیب نے متوقع تجاویز فراہم کیں جن پر 2023سے عمل کیا جائے گا اور ہوائی آلودگی اور سموگ سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے تحقیق کرکے پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس حوالے سے دوسرے ممالک میں ہونے والی تحقیق کا بھی فائدہ اٹھایا جائے گا۔
پنجاب یونیورسٹی ادارہ تالیف و ترجمہ کے زیر اہتمام یوم قائد کے حوالے سے سیمینار
پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و ترجمہ کے زیر اہتمام ’بانی پاکستان کی جدوجہد اور سقوط ڈھاکہ‘ پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناا تھا کہ قائداعظم کی جدوجہد کو اگرایک لفظ سے تعبیرکرناہوتو وہ لفظ صرف اور صرف میرٹ ہے۔انہوں نے سیاست اور معاشرے میں میرٹ کا علم بلندکرتے ہوئے آنے والی نسلوں کوسبق دیاکہ میرٹ کی پاسداری سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ تالیف و ترجمہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر، سینئر صحافی سلیمان غنی، معروف اسکالر اور استاد ڈائریکٹر ادارہ ثقافت اسلامیہ،لاہور پروفیسر ڈاکٹر سید مظہر معین،جامعہ الازہر قاہرہ،مصرکے شعبہ اردوکی استاد ڈاکٹر صباح علی عبدالمعز، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے سکالرزاورطلباؤطالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے کہا کہ قائد اعظم نے اگراردو کو پاکستان کی قومی زبان قراردینے کا اعلان کیاتھا تو یہ خطے کے قومی اور لسانی تقاضوں کے مطابق فیصلہ تھا اس اعلان کو سقوط ڈھاکہ کا محرک قرار دینا سراسر کم علمی اور حقائق کے منافی ہے۔ سلیمان غنی نے سانحہ مشرقی پاکستان جیسے واقعات سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں میرٹ کے نفاذ اور قانون کی مکمل حکمرانی تک ہمارا شمار ترقی یافتہ قوموں میں نہیں ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر سید مظہر معین نے تقسیم ہند میں علاقوں کی غیر منصفانہ تقسیم،نتائج اور قیام پاکستان کے بعد کے سیاسی منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جس دن مشرقی پاکستان کا سانحہ ہوا ہمارے گھروں میں سوگ کا عالم تھا اور آج تک اس بات پر یقین نہیں آتا کہ پاکستان دو ٹکڑے ہوگیا۔تقریب میں ملی نغموں کے ذریعے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔بعد ازاں ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے مہمانوں کی خدمت میں کتابوں کے تحائف پیش کئے
پنجاب یونیورسٹی: ایم اے /ایم ایس سی، ایل ایل بی کے نتائج کا اعلان
:پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے ہسٹری پارٹ ون سالانہ2022ء ایم ایس سی اپلائیڈ سائیکالوجی،زوالوجی پارٹ ون سالانہ2022ء، ایم اے ماس کمیونیکیشن، پنجابی، فارسی، کشمیریات پارٹ ٹو سالانہ2022ء ایم ایس سی باٹنی، جیوگرافی، سٹیسٹکس، سوشل ورک،ٹورازم ایند ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ پارٹ ٹو سالانہ2022ء،ایم اے فلاسفی پارٹ ون اور ٹو سالانہ 2022ء، ایل ایل بی پارٹ ون، ٹو، تھری سالانہ 2022اور ایل ایل بی (پانچ سالہ پروگرام) پارٹ ٹو، تھرڈ، فورتھ اینڈ ففتھ سالانہ2022ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔