Home خبریں مجلس اقبال شعبہ اردو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی جانب سے ” تحفظ ناموس رسالت ” کے حوالے سے ” ختم نبوت اور فکر اقبال” کے موضوع پر ایک روزہ اقبال سیمینار کا انعقاد

مجلس اقبال شعبہ اردو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی جانب سے ” تحفظ ناموس رسالت ” کے حوالے سے ” ختم نبوت اور فکر اقبال” کے موضوع پر ایک روزہ اقبال سیمینار کا انعقاد

by Ilmiat
مجلس اقبال شعبہ اردو کی جانب سے ” تحفظ ناموس رسالت ” کے حوالے سے ” ختم نبوت اور فکر اقبال” کے موضوع پر ایک روزہ اقبال سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان مقررین میں فکر اقبال انٹرنیشنل فورم کی چیئر پرسن ڈاکٹر زیب النساء سرویا اور صدر شعبہ فار سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر بابر نسیم آسی صاحب کو مدعو کیا گیا تھا۔ مقررین نے ناموسِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے موضوع پر بہت شاندار اور جذبے سے بھرپور طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
May be an image of text
پروگرام میں شعبہ اردو اور شعبہ فارسی کی طالبات اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ شعبہ فارسی کی جانب سے سابقہ ڈین فیکلٹی صدر شعبہ فارسی محترمہ ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے طالبات سے کہا کہ وہ اس موضوع کے حوالے سے علمی اور تحقیقی سطح پر کام کریں۔
آخر میں مجلس اقبال کی انچارج ڈاکٹر عروبہ مسرور صدیقی نے صدر شعبہ اردو محترمہ ڈاکٹر ریحانہ کوثر کی جانب سے محترمہ وائس چانسلر صاحبہ کا پروگرام کے انعقاد کی اجازت کے حوالے سےخصوصی شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔

You may also like

Leave a Comment