Home اہم خبریں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے میرٹ و نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام (MNBSP) کے دوسرے مرحلے کی حتمی نگرانی اور اختتامی جائزہ لیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے میرٹ و نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام (MNBSP) کے دوسرے مرحلے کی حتمی نگرانی اور اختتامی جائزہ لیا

امریکی تعاون سے شروع ہونے والا یہ اسکالرشپ پروگرام 2014 میں باقاعدہ طور پر شروع ہوا اور 2023 تک چھ مراحل میں مکمل ہوا، جس سے تقریباً 172 طالبات مستفید ہوئیں۔

by Ilmiat

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے میرٹ و نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام (MNBSP) کے دوسرے مرحلے کی حتمی نگرانی اور اختتامی جائزہ لیا گیا۔

وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر ڈی) عائشہ اکرام نے کی، جنہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عائشہ اکرام نے پروگرام کے اسٹریٹجک ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور 2013 میں آغاز کے بعد سے خواتین کی تعلیم پر اس کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔

May be an image of one or more people

امریکی تعاون سے شروع ہونے والا یہ اسکالرشپ پروگرام 2014 میں باقاعدہ طور پر شروع ہوا اور 2023 تک چھ مراحل میں مکمل ہوا، جس سے تقریباً 172 طالبات مستفید ہوئیں۔

دورے کے دوران پروگرام ڈائریکٹر (USAID و BUSP) راؤ محمد اظہر علی خان نے اپنی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ جامع اجلاس منعقد کیے۔ ان نشستوں میں پروگرام کی تکمیلی شرائط پوری کرنے اور دس سالہ اسکالرشپ منصوبے کے مالی حسابات کی حتمی مطابقت (reconciliation) کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کی انتظامی معاونت کے اعتراف میں سابق ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ (UAFA) عبدالغفار علی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یو ایس ایڈ کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام مستحق طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں نہایت اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment