Home اہم خبریں یئرمین HEC ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا پاکستان ہندو کونسل جاب فیئر کا دورہ، میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

یئرمین HEC ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا پاکستان ہندو کونسل جاب فیئر کا دورہ، میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

by Ilmiat

کراچی — ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ جاب فیئر اینڈ ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کی اور HEC میڈیا ٹیم کی خدمات کو سراہا۔

چیئرمین نے HEC کے اسٹال کا دورہ کیا، جہاں میڈیا سیکشن کے اہلکار طلبہ اور شرکاء کو تعلیمی و تحقیقی مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہے تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی، اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر سلیمان احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے ایکسپو میں قائم دیگر اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔

 

چیئرمین HEC نے اس موقع پر کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment