نسٹ کے طلبہ لوریال برینڈ اسٹورم ۲۰۲۶ قومی فائنلسٹ منتخب

0
776724201_1027484506749962_7010188005124675840_n

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبہ نے بین الاقوامی سطح کے معروف مقابلے لوریال برینڈ اسٹورم ۲۰۲۶ میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے قومی فائنلسٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نسٹ کے مطابق عبداللہ ناصر (جے ایس پی پی ایل)، محمد حارب نجیب (این بی ایس) اور عالیہ فاطمہ (ایس این ایس) پر مشتمل ٹیم نے قومی سطح پر یونیورسٹی کی نمائندگی کی۔ ٹیم نے مقابلے کے دوران اپنی تخلیقی صلاحیتوں، جدت پسندانہ سوچ اور کاروباری جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

نسٹ انتظامیہ نے کامیابی پر تینوں طلبہ اور ان کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی طلبہ کی تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں کی عکاس ہے اور انہیں مستقبل میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed