وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے آج بہاولپور شہر کے نواحی علاقے بستی شہباز پور موضع کلانچ والا میں واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ کا افتتاح کیا……. اس علاقے کے سینکڑوں مکین عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی سے محروم تھے
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے آج بہاولپور شہر کے نواحی علاقے بستی شہباز پور موضع کلانچ والا میں واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ اس علاقے کے سینکڑوں مکین عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی سے محروم تھے اور نتیجتاً کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے شعبہ سوشل ورک اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اشتراک سے پلانٹ کی تنصیب میں تعاون کو سراہا اور کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ یونیورسٹی کی اہم ذمہ داری ہے جسے وہ معاون تنظیموں کے ساتھ مل کر پورا کرتی رہتی ہے۔ اس تقریب میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندگان نصرت سلیم ایم ڈی اور محمد ارحم سلیم منیجر ساؤتھ ریجن پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا شعبہ سوشل ورک کے چیئرمین اور اسٹوڈنٹ افیئرز ، ڈائریکٹر اعجاز فقیہ صدر بقاالمحسن سیکرٹری اور آئی یو بی ایلومینائی ایسوسی ایشن ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر شہزاد احمد خالد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے شعبہ سوشل ورک اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے درمیان بغداد الجدید کیمپس میں پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے موجودہ تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جس سے طلباء کے لیے مزید تعاون اور بہتر سہولیات کی راہ ہموار ہوگی۔
