اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور نے اعلیٰ تعلیم تحقیق اور ادارہ جاتی ترقی میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

0
mou with uni of home economics lahore

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور نے اعلیٰ تعلیم تحقیق اور ادارہ جاتی ترقی میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے عباسیہ کیمپس میں ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں وائس چانسلرز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔  اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا،چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم ،پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران پروفیسر آف کیمسٹری پنجاب یونیورسٹی لاہور، رجسٹرار محمد شجیع الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد ، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ڈاکٹر محمد خالد شیخ ایگزیکٹو سیکرٹری ٹو وائس چانسلر موجود تھے۔ مفاہمت نامے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے فیکلٹی اور طلباءوطالبات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے مشترکہ ورکشاپس اور کانفرنسوں کا انعقاد نصاب کی ترقی پر تعاون اور خصوصی تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے ایک فریم ورک قائم کریں گے۔ بعد ازاں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی آف بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم  کے ساتھ بات چیت کی اور  پی ایچ ڈی ڈیفنس میں شرکت کی اور فیکلٹی کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed