این سی اے اور پنجاب یونیورسٹی کے فنونِ لطیفہ کے طلبہ کی مشترکہ نمائش، 300 سے زائد فن پارے پیش…….ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے نمائش ’’رنگِ خیال و خط‘‘ کا دورہ کیا

0
65746beb-8641-479f-b6c2-e080e390b16e

لاہور: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) اور پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ اور نوجوان فنکاروں کی مشترکہ آرٹ نمائش ’’رنگِ خیال و خط‘‘ کا دورہ کیا۔ نمائش میں طلبہ اور نوجوان فنکاروں کے 300 سے زائد فن پارے پیش کیے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے نوجوان فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں، فنی مہارت اور فن پاروں میں نمایاں اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مزید مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایچ ای سی چیئرمین نے این سی اے کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفر، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، اساتذہ اور طلبہ کو دونوں تاریخی تعلیمی اداروں کو ایک مشترکہ تخلیقی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مستقبل میں تدریس، تحقیق، طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں اور پاکستانی فن و ثقافت کے فروغ کے لیے دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستانی فن اور ثقافت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed