پروفیسر ڈاکٹر زرتاشہ مستنصر نے برطانیہ میں منعقدہ 17ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن ایرو اسپیس اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (ICAME 2026) میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتے ہوئے بیسٹ اورل پریزنٹیشن ایوارڈ حاصل کر لیا
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اسکول آف انٹر ڈسپلنری انجینئرنگ اینڈ سائنس کی پروفیسر ڈاکٹر زرتاشہ مستنصر نے برطانیہ میں منعقدہ 17ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن ایرو اسپیس اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (ICAME 2026) میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتے ہوئے بیسٹ اورل پریزنٹیشن ایوارڈ حاصل کر لیا۔
ڈاکٹر زرتاشہ مستنصر کو یہ اعزاز ان کے ایم ایس طالب علم کی تحقیق پر مبنی مقالے کی بہترین زبانی پیشکش پر دیا گیا۔ انہوں نے کانفرنس میں بطور سیشن چیئر بھی اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے انجام دیں، جو ان کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں اور بین الاقوامی سطح پر ماہرِ تعلیم کی حیثیت سے اعتراف کا مظہر ہے۔ان کی بین الاقوامی علمی سرگرمیوں کے نتیجے میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور ترکیہ کی کے درمیان تحقیقی تعاون کو مزید فروغ ملا۔ اس تعاون کے تحت بائیومکینکس، انسانی حرکات کے تجزیے، موشن کیپچر ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ہیلتھ کیئر انجینئرنگ کے شعبوں میں مشترکہ تحقیقی کام کو آگے بڑھانے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔
نسٹ کے طلبہ فاطمہ اور محمد حذیفہ بیگ نے بزنس آئیڈیا مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (این یو ایس ٹی) کے اسکول آف مکینیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ کے طلبہ ردا فاطمہ اور محمد حذیفہ بیگ نے پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام بزنس آئیڈیا مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔مقابلے میں ملک بھر کی 16 جامعات سے 66 ٹیموں نے شرکت کی، تاہم این یو ایس ٹی کی ٹیم کے منفرد اور تخلیقی منصوبے ’’مِسٹرز (Misters)‘‘ نے ججز کو اپنی عملی افادیت، جدت اور کاروباری امکانات کے باعث متاثر کیا اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
