Uncategorized

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا ایڈمیشن سیل کا دورہ

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے آج فال داخلہ مہم کی پہلی میرٹ لسٹ کے لگنے کے بعد گھوٹوی ہال میں قائم ایڈمیشن سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے والدین اور طلباو طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب اور ملحقہ علاقوں کے طلباو  طالبات بڑی تعداد میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بی ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ لے رہے ہیں۔  پہلے فیز میں 21 ہزار سے زائد طلباو طالبات نے ایڈمیشن پورٹل پر داخلے کے لیے رجوع  کیا ہے۔ بہاول پور اور دوردراز سے آنے والے طلباو طالبات کے لیے ایئر کنڈیشنڈ ہال میں ایک ہی چھت تلے بائیو میٹرک ویریفیکیشن، فوٹوکاپی اور بینکنگ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ ایڈمیشن سیل میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ویمن بہاول پور کی پرنسپل سمیرا صالح اور طالبات بھی موجود تھیں جنہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مختلف تعلیمی پروگراموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد شجیع الرحمن ، انچارج ایڈمیشن سیل ڈاکٹر بدر حبیب، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز فاطمہ مظاہر اور سٹاف ممبران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *