وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے ویژن اور لگن سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں برٹش کونسل سینٹر کے قیام کی تیاریاں شروع………آئیلٹس امتحان کے لیے لاہور، کراچی یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں ہوگی

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے ویژن اور لگن سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں برٹش کونسل آئیلٹس(IELTS) سینٹر کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ بہاول پور اور جنوبی پنجاب کے طلباو طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ شعبہ آئی ٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام برٹش کونسل سینٹر سے جنوبی پنجاب کے ہزاروں طلبا وطالبات مستفید ہوں گے۔آج اس سینٹر میں برٹش کونسل کی منظوری کے لیے موک آئیلٹس ٹیسٹ کا آغازکر دیا گیا ۔ آئیلٹس کے تمام ماڈیولز میں طلبہ و طالبات بھرپور شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں خصوصی آئیلٹس انسٹرکٹر مصباح روشین خان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی کو تعینات کیا گیا ہے جن کی نگرانی میں بین الاقوامی معیار کے لیے بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ منظوری کے بعد آئیلٹس امتحان کے لیے لاہور، کراچی یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہی عالمی معیار کا آئیلٹس ٹیسٹ دینے کی سہولت میسر ہوگی۔بیرونِ ملک تعلیم کے خواہشمند طلباو طالبات کے لیے آسانیاں پیدا ہونے لگیں۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر میں طلبہ جدید مہارتیں حاصل کررہےہیں۔عالمی جامعات تک رسائی کے لیے بہاولپور میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر فیصل شہزاد چئیر پرسن شعبہ آے آئی پروفیسر ڈاکٹر ناجیہ سحر پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد انچارج آے آئی سینٹر فرید ضمیر و انچارج پی ایم وائی ڈی سی اسد نعیم و دیگر سٹاف ممبران موجود تھے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *