ایچ ای سی نے گلوبل اسکالرز نیٹ ورک کا آغاز کر دیا……جس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ماہرین، محققین، پروفیشنلز اور بین الاقوامی ماہرین کو پاکستان کی جامعات سے مؤثر انداز میں منسلک کرنا ہے۔

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) نے گلوبل اسکالرز نیٹ ورک (GSN) کے نام سے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ماہرین، محققین، پروفیشنلز اور بین الاقوامی ماہرین کو پاکستان کی جامعات سے مؤثر انداز میں منسلک کرنا ہے۔

gsn.hec.gov.pk پر دستیاب اس پلیٹ فارم کے ذریعے ماہرین تحقیقاتی تعاون، پی ایچ ڈی سپرویژن، مہمان لیکچرز، فیکلٹی کی پیشہ ورانہ تربیت، نصاب کی بہتری، جدت طرازی اور صنعت و جامعات کے درمیان شراکت داری جیسے شعبوں میں اپنی خدمات فراہم کر سکیں گے۔

ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارۂ امتیاز) نے اس اقدام کو پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کو عالمی سطح پر مربوط کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلوبل اسکالرز نیٹ ورک عالمی مہارت سے استفادہ اور بین الاقوامی علمی تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *