Home خبریں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) میں ڈیجیٹل اسکلز سرٹیفکیشن پروگرام کی تکمیل پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد۔۔۔۔۔۔جس میں 750 سے زائد طالبات نے شرکت کی

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) میں ڈیجیٹل اسکلز سرٹیفکیشن پروگرام کی تکمیل پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد۔۔۔۔۔۔جس میں 750 سے زائد طالبات نے شرکت کی

تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات تھے، جنہوں نے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طالبات کی پیشہ ورانہ تربیت اور ترقی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

by Ilmiat

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) میں ڈیجیٹل اسکلز سرٹیفکیشن پروگرام کی تکمیل پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 750 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔۔ یہ پروگرام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے “ڈیجیٹل پنجاب” وژن کے تحت شروع کیا گیا، جس کا مقصد طالبات کو مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل مہارتوں اور بزنس کمیونیکیشن جیسے جدید شعبوں میں بااختیار بنانا تھا۔

No photo description available.No photo description available.

تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات تھے، جنہوں نے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طالبات کی پیشہ ورانہ تربیت اور ترقی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے طالبات کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت آئندہ بھی خصوصاً انٹرمیڈیٹ سطح کی طالبات کے لیے مزید ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن اور محکمہ تعلیم کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام طالبات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب کے دوران طالبات نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور وزیرِ تعلیم سے اپنے تجربات شیئر کیے، جبکہ پروگرام سے متعلق اہم سوالات بھی کیے۔ یہ تقریب نہ صرف طالبات کی کامیابیوں کا اعتراف تھی بلکہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment