



:سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 70برس سے گہرے اورمضبوط روابط ہیں جس کی تشہیر کے لئے نوجوان طلباء کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ریجنل انٹیگریشن سنٹرکے زیر اہتمام پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانہ اور پاکستان ریسرچ سنٹر کے اشتراک سے ’چین کے گورننس سسٹم اور ڈویلپمنٹ ماڈل‘ پرالرازی ہال میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریسرچ سنٹر کرنل (ر)خالد تیمور اکرم، ڈائریکٹر ریجنل اینٹیگریشن سنٹر ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی،فیکلٹی ممبران، محققین اورپنجا ب یونیورسٹی میں زیر تعلیم چائنیز طلباء نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ سی پیک اور ون بیلٹ روڈ منصوبہ خطے کی خوشحالی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے جس کی تکمیل کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اساتذہ، طلباء کے ایکسچینج پروگرام سمیت لوگوں کا لوگوں کا رابطہ اور ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سطُح پر اقدامات کئے جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جامعات میں چینی زبان اور چین میں اردو زبان کو فروغ دینے کے لئے سنٹر ز قائم ہونے چاہیے تاکہ زبانوں سے واقفیت ہو سکے اور بحرانوں میں ایک دوسرے کا مزید اچھے طریقے سے دفاع کیا جاسکے۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپس سے نوجوان سکالرز کو فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر ممالک کے بارے زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملتا ہے۔ ڈاکٹر ارم نے کہا کہ چین دنیا بھر کے ممالک کو قریب لانے، انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپوراقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں چائنہ کے مفادات کم ہیں پھر بھی وہ اس کی کامیابی کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے ذریعے چین کے خلاف پراپیگنڈہ کا تدارک کرنے کے لئے میدان عمل میں پاکستانی قوم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ دنیا نے بہت جنگیں دیکھیں ہیں لیکن ممالک تجارت کے ذریعے سے ہی ایک دوسرے کے قریب آئے اور ترقی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قائم کرنے کے لئے سی پیک جیسے منصوبوں کی کامیابی ضروری ہے جس کے لئے تنازعات سے بچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے پاکستان اور چین کی گہری اور بے مثال دوستی کا ثبوت ہے۔ کرنل (ر) خالد تیمور اکرم نے کہا کہ ریجنل انٹیگریشن سنٹر کے قیام کے بعد سے آذر بائیجان، ازبکستان، قازقستان سمیت جنوبی ایشائی مما لک کے ساتھ ہر سطح پر روابط کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عملی اقدامات کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا رہا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ترقیاتی ماڈل قابل ستائش ہے جس ترقی پذیر ممالک کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی سالوں میں چین کا شمار افیون اگانے والے ممالک میں ہوتا تھا جبکہ آج ان کا جی ڈی پی 17.96ٹریلین ڈالر پر محیط ہے۔
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام جاب فیئر
……2….

ڈاکٹر محمد علی رضا ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر انٹرکراپنگ اسلامیہ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت اور کسان کمیونٹی کی خوشحالی کے لئے قومی ادارہ تحقیق برائے مخلوط کاشتکاری (این ۔ آر ۔ سی ) قائم کیا گیا ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اِدارہ ہے اورسائنسی بنیادوں پر فصلوں کی مخلوط کاشتکاری کی تحقیق کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ مزید برآں یہ اِدارہ ان فصلوں (جیسا کہ سویا بین) کی تحقیق وترویج پر بھی کام کر رہا ہے جو موجودہ حالات میں ملکی معیشت اور نیشنل فوڈ سیکورٹی میں اہمیت کی حامل ہیں۔ قومی اِدارہ تحقیق برائے مخلوط کاشتکاری کی جانب سے سویا بین کی کاشتکاری کے فروغ کے لئے ایک بڑے پیمانے پر سویا بین کی کاشت کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویا بین کی بہاریہ کاشت کے لئے چند مفید سفارشات بھی پیش کی جن میں زمین میں ڈسک ہل چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو تلف کرنے کے بعد زمین کی ساخت کے مطابق اس میں گہرا ہل چلائیں ۔ بعدازاں روٹاویٹر کے استعمال سے مٹی کو بھربھرا کرنے کے بعد پلانٹر کی مدد سے بیڈز بنائیں۔ بہاریہ کاشت کے لئے 15جنوری سے لے کر 15 فروری تک کا وقت موزوں ہے۔ بجائی سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش اور کیڑے مار زہر سے محفوظ بنائیں۔ بجائی کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر تروتر میں جڑی بوٹی مار سپرے کے استعمال سے جڑی بوٹیوں کے اگاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی رضا نے کہا کہ ہاتھ سے بجائی کے وقت شرح بیج 2تا3 رکھیں اس طرح فی ایکڑ تقریبا 15سے 20 کلو گرام بیج کا استعمال ہوگا۔ اس کی کل مدت 110سے 120دن ہے۔ اس کا طریقہ کار بیڈ سے بیڈکا فاصلہ اور چوڑائی 18انچ رکھیں ۔ پودے سے پودے کا فاصلہ 3تا 4 انچ رکھیں اس طرح بیڈ ز پر کاشت کردہ پودوں کی کل تعداد تقریباً 90000 فی ایکڑ ہو جائے گی۔ ڈی اے پی کا پورا تھیلا بجائی کے وقت دیں۔ آدھا تھیلا یوریا بیج کی نمودکے 25 سے 30دن جبکہ بقیہ آدھا تھیلابیج کی نمود کے 45سے50دن کے بعد دیں اور پوٹاش کا آدھا تھیلا پھلیاں بنتے وقت دیں۔ہر سات تا8دن کے بعد موسمی وزمینی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلا پانی اگاؤ کے 10تا12دن بعد اور باقی پانی 7تا 8دن کے وقفہ سے دیں۔ اس طرح سے فصل کو تیار ہونے تک تقریبا ً 10سے 12پانی درکار ہونگے۔ خاص طور پر پھول اور پھلیاں بنتے وقت پانی کی کمی بالکل نہ آنے دیں۔ فصل کے ابتدائی دس تا چالیس دنوں میں رس چوسنے والے کڑوں اور سنڈیوں کے حملے کا خاص خیال رکھین اور ضرورت کے مطابق کیڑے مار ادویات کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔ بہاریہ فصل مئی کے آخری ہفتے سے جون کے پہلے ہفتے میں پک کر تیار ہو جاتی ہے ۔ پتوں کا رنگ زرد اور پھلوں کا رنگ خاکستر ہونے پر کٹائی کریں۔ پچھلے چھ سال کے تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بہاریہ سویا بین کی افی ایکڑ پیداوار تقریبا ً 14تا16من ہے اور اگر کسان حضرات محنت سے اپنی فصل کا خیال رکھیں تو یہ پیداوار 18تا20من تک بھی لی جا سکتی ہے ۔

Election Commission Gilgit-Baltistan signs an agreement with the Education Testing Council, HEC whereby ETC will conduct screening tests for recruitment in the departments of Provincial Election Commission, GB.
Dr. Mukhtar Ahmed, Chairman HEC and Raja Shahbaz Khan, Chief Election Commissioner, Gilgit Baltistan along with Executive Director HEC, Dr. Shaista Sohail and CEO ETC Mr. Iftekhar Mahmood attended the ceremony.


ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے کہاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق پوسٹ گریجویٹ سطح پر تدریس و تحقیق کیلئے عالمی معیار حاصل کر لیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے حوالے سے ملک بھر میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اسوقت ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 149 پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار تعلیم اور تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے 69 نئے پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مزید شعبہ جات کو این او سی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی پروگراموں فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ،پیتھومیڈیسن اور ایم ایس اور ایم فل کے لئے شعبہ اسلامک سٹڈیز ود سپیشلائزیشن اِن ورلڈ ریلجنز اینڈ انٹرفیتھ ہارمنی، اسلامک سٹڈیز ود سپیشلائزیشن اِن فقہ اینڈ شریعہ، انگلش لینگوئج ٹیچنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی پراجیکٹ مینجمنٹ، ڈیٹا سائنس اور بینکنگ اینڈ فنانس کے پروگراموں میں این او سی جاری کیے ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے گزشتہ تین برسوں میں اب تک ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری کے لیے ہائرایجوکیشن کمیشن سے69 این او سیز حاصل کیے ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈائریکٹر، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ، ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان کو مبارکباد دی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی کی طالبات عائشہ اعجاز، ماہا علی اور گل فاطمہ نے اٹھائیسویں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس (اے ٹی سی) 2022 میں جیالوجی اور جیو فزکس کے طلباء کے پیپر مقابلے میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کانفرنس کاانعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف پیٹرولیم جیالوجسٹ اور سوسائٹی آف پیٹرولیم انجینئرز کی جانب سے سرینا ہوٹل اسلام آبادمیں کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی پوزیشن ہولڈرز طالبات نے اپنا تحقیقی کام پروفیسر ڈاکٹر نوید احسن اور ڈاکٹر محمد ارمغان فیصل معراج کی زیر نگرانی مکمل کر کے پیش کیا۔ سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس پاکستان کی تیل اور گیس کی صنعت کا ایک دلچسپ تکنیکی پروگرام ہے جوجی اینڈ جی پیٹرولیم انجینئرنگ کے دونوں شعبوں کی طرف سے جدید ترین تکنیکی پیشکشوں کو آگے لاکر ملک میں تیل اور گیس کی صنعت کے ذریعے استعمال کیے جانے والے ٹیکنالوجیز، نظریات اور عمل کی نمائش کرتی ہے۔ سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس کی تاریخ میں پہلی تینوں پوزیشن ہولڈرز کا تعلق پنجاب یونیورسٹی سے ہے۔
پنجاب یونیورسٹی لائبریری کلب کی پانچویں سالگرہ پر تقریب
……..2……

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام بک کلب کی پانچویں سالگرہ پر کتابوں کاتعارفی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ زیب خان، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔اس ماہ کی دو کتابیں شاہد صدیقی کی ’پوٹھوہار: خطہ دلربا‘ اور ولیم میکاسکل کی ’واٹ وی او دی فیوچر‘ کا انتخاب کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے شاہد صدیقی کی اردو سوانح حیات ’پوٹھوہار: خطہ دلربا‘ پرروشنی ڈالتے ہوئے پوٹھوہار کی ثقافت اور تاریخ بیان کی جبکہ ڈاکٹر شاہ زیب خان نے ولیم میکاسکل کی کتاب پر گفتگو سر حاصل گفتگو کی
—

The Government College University Lahore accorded a historic red-carpet welcome to its squash team as they returned home victorious from the All Pakistan Inter University Squash Championship organized by the Higher Education Commission in Islamabad.
The members of the winning team Uzair Rasheed, M. Usman, Kaleem Ullah and Abdul Rehman were greeted by the Vice Chancellor, Prof. Dr. Asghar Zaidi, and the presidents of university sports clubs.
In the final match, GCU Lahore defeated SUIT by 2-0 and claimed the well-deserved victory and finished as the only unbeaten team of the tournament.
The Vice-chancellor said that welcoming the winning team as heroes is a new tradition that will motivate other teams. He added that this championship victory is a testament to the hard work and dedication of the players, coaches, and staff. The university community is proud of the team’s achievements and looks forward to more success in the future.
The Vice-Chancellor also emphasized on the importance of sports in education and how it helps in overall development of students and the role it plays in building a strong and healthy society. He further added that the university will continue to invest in sports and provide necessary support to the teams to excel in their respective fields.

A meeting of the Committee for the Award of International Post-Doctoral Scholarship (2022-23) under the convenorship of Prof. Dr. Shahid Munir, Chairperson, PHEC, was held today in the conference room of the Punjab Higher Education Commission. Prof. Dr. Khalid Masud Gondal, VC, FJMU; Prof. Dr. Athar Mahboob, VC, IUB; Prof. Dr. Hassan Amir Shah, former VC, GCU, Lahore; Prof. Dr. Bushra Mirza, VC, LCWU, Lahore; Mr. Babar Yaqoob Fateh Muhammad, former Federal Secretary; Prof. Dr. Muhammad Afzal, VC, Baba Guru Nanak University Nankana Sahib; Prof. Dr. Mansoor Ahmed Baluch, Chief Operating Officer; and Dr. Mumtaz Ali Khan, Director HRD, PHEC; attended the meeting.

All reactions:
4949
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مزید شعبہ جات کو این او سی جاری کر دئیے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی پروگراموں فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ،پیتھومیڈیسن اور ایم ایس اور ایم فل کے لئے شعبہ اسلامک سٹڈیز ود سپیشلائزیشن اِن ورلڈ ریلجنز اینڈ انٹرفیتھ ہارمنی، اسلامک سٹڈیز ود سپیشلائزیشن اِن فقہ اینڈ شریعہ ، انگلیش لینگوئج ٹیچنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی پراجیکٹ مینجمنٹ ، ڈیٹا سائنس اور بینکنگ اینڈ فنانس کے پروگراموں میں این او سی جاری کیے ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے گزشتہ تین برسوں میں اب تک ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری کے لیے ہائرایجوکیشن کمیشن سے69 این او سیز حاصل کیے ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈائریکٹر، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ ، ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان کو مبارکباد دی ہے۔