جہاں رہتی ہوں وہاں جانور ذبح کرنیکی اجازت نہیں، اس بار قربانی اسٹائلش رہی: نادیہ خان
پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے رواں برس آن لائن قربانی کے انوکھے تجربے کو ’اسٹائلش قربانی ‘ قرار دے دیا۔
میزبان نادیہ خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے بتایا کہ ’ اس بار عید پر مجھے پیکٹس ملے لیکن وہ پنکی والے پیکٹس نہیں تھے بلکہ بکرے کے گوشت کے پیکٹس تھے‘۔
نادیہ خان نے کہا کہ ’جس رہائشی سوسائٹی میں میں رہتی ہوں وہاں جانور ذبح کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، اس سے پہلے جس سوسائٹی میں رہتی تھی وہاں قربانی کے لیے خصوصی خیمے لگائے جاتے تھے تاہم یہاں یہ اجازت نہیں ہے لہٰذا ہمیں آن لائن قربانی کرنی پڑی‘ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے فون آیا کہ ہم کھال اور سری نہیں بھیج سکیں گے لیکن قربانی کا گوشت صاف ستھرے پیکٹس میں آپ تک پہنچا دیا جائے گا جس کے بعد مجھے تقریباً 15 کلو گوشت پیک شدہ صورت میں موصول ہوا‘۔
نادیہ کا کہنا تھا کہ ’اس سال میری قربانی واقعی بہت اسٹائلش رہی کیونکہ مجھے صرف پیکٹس وصول کرنے تھے‘۔




Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.