عالمی خبریں

راولپنڈی: میٹرو بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی میٹرو بس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آج صبح آگ لگنے کے باعث میٹرو بس مکمل طور پر جل گئی۔

بس میں آگ لگنے کا واقعہ سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن پر پیش آیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس روٹ پر بس سروس عارضی طور پر معطل کی گئی جبکہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے متاثرہ بس کو میٹرو روٹ سے منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، بس میں جس وقت آگ لگی وہ خالی تھی۔

میٹرو بس انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بس میں آگ کیوں اور کیسے لگی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button