Uncategorized

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کانووکیشن،خواجہ سلمان رفیق نے 1,449گریجوایٹس کوڈگریوںسے نوازا

لاہور(نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے چوتھا کانووکیشن میں 1,449 پوسٹ گریجوایٹس کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر فرخندہ وسیم فرخ اور پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان نے شرکت کی۔ 28 بہترین گریجوایٹس کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔پروفیسر نادیہ نسیم نے کامیاب گریجوایٹس سے حلف لیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز صحت  شعبوں میںایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد طلباء کو تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ہم ہونہار گریجوایٹس، انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز صحت نظام میں جدید اصلاحات لا رہی ہیں۔بچوں کی مفت ہارٹ سرجری، ڈائیلسز، گردے ، جگر اور قرنیہ کی پیوند کاری، بون میرو ٹرانسپلانٹ، کینسر کاعلاج نمایاں اقدامات ہیں۔  وائس چانسلر یوایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے بھی کامیاب گریجوایٹس کو مبارکباد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *