Home اہم خبریں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے سنڈیکیٹ کا 28واں اجلاس، تعلیمی پالیسیوں اور نصابی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلے

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے سنڈیکیٹ کا 28واں اجلاس، تعلیمی پالیسیوں اور نصابی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلے

by Ilmiat

لاہور: پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (HI, SI) نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے سنڈیکیٹ کے 28ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔

اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تعلیمی پالیسیوں کی بہتری، تحقیق کے معیار کو بلند کرنے، نصاب میں اصلاحات اور معیاری تعلیم کے فروغ سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات میں تحقیق اور تدریس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی اور تحقیق و اختراع کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

May be an image of text

You may also like

Leave a Comment