Home اہم خبریں پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…….امریکی سفارت خانے کے ایک وفد نے ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر مسٹر ڈیوڈ موئیر کی قیادت میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی

پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…….امریکی سفارت خانے کے ایک وفد نے ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر مسٹر ڈیوڈ موئیر کی قیادت میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی

ملاقات میں خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI)، بایوٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، انجینئرنگ بالخصوص مائننگ انجینئرنگ اور طب کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

by Ilmiat

امریکی سفارت خانے کے ایک وفد نے ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر مسٹر ڈیوڈ موئیر کی قیادت میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے طلبہ اور اساتذہ کے تبادلہ پروگراموں، تحقیق و جدت کے منصوبوں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI)، بایوٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، انجینئرنگ بالخصوص مائننگ انجینئرنگ اور طب کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے مستقبل میں تعاون کے لیے ترجیحی شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نصاب کی تیاری و بہتری، اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ، وائس چانسلرز اور یونیورسٹیوں کی اعلیٰ انتظامیہ کے لیے امریکہ کے ممتاز تعلیمی اداروں میں قیادت کی تربیت اور پاکستانی جامعات کی امریکی ایکریڈیٹنگ اداروں سے بین الاقوامی منظوری حاصل کرنے جیسے اقدامات کو اہم قرار دیا۔

May be an image of text

امریکی سفارت خانے کے حکام نے ملاقات کے دوران ویزا کے اجرا سے متعلق مسائل کا بھی نوٹس لیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment