Home اہم خبریں پاکستان کو درپیش سماجی، معاشی اور ٹیکنالوجیکل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامعات اور صنعت کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔………تحقیق اور اس کی تجارتی بنیادوں پر ترویج (کمرشلائزیشن) کے ذریعے ملک میں پائیدار ترقی اور صنعتی فروغ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے……..چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر

پاکستان کو درپیش سماجی، معاشی اور ٹیکنالوجیکل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامعات اور صنعت کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔………تحقیق اور اس کی تجارتی بنیادوں پر ترویج (کمرشلائزیشن) کے ذریعے ملک میں پائیدار ترقی اور صنعتی فروغ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے……..چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد۔۔۔۔۔۔۔جس میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، صنعت و تجارت سے وابستہ نمایاں شخصیات اور سینئر تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔

by Ilmiat

لاہور میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، صنعت و تجارت سے وابستہ نمایاں شخصیات اور سینئر تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش سماجی، معاشی اور ٹیکنالوجیکل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامعات اور صنعت کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق اور اس کی تجارتی بنیادوں پر ترویج (کمرشلائزیشن) کے ذریعے ملک میں پائیدار ترقی اور صنعتی فروغ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

May be an image of one or more people

You may also like

Leave a Comment