Home اہم خبریں قومیں دفاعی محاذ پر مضبوطی حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں سب سے پہلے علمی محاذ پر طاقت حاصل کرنا ہوگی….سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت اور باہمی اختلافات کا خاتمہ ترقی کی بنیادی شرائط ہیں…..وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر

قومیں دفاعی محاذ پر مضبوطی حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں سب سے پہلے علمی محاذ پر طاقت حاصل کرنا ہوگی….سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت اور باہمی اختلافات کا خاتمہ ترقی کی بنیادی شرائط ہیں…..وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر

پاکستان انجینئرنگ کونسل اور میکا ٹیک کے اشتراک سے افطار ڈنر کا اہتمام  وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت 

by Ilmiat
لاہور (    ) پاکستان انجینئرنگ کونسل اور میکا ٹیک کے اشتراک سے پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں سائنس، ٹیکنالوجی اور علم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر قومیں دفاعی محاذ پر مضبوطی حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں سب سے پہلے علمی محاذ پر طاقت حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت اور باہمی اختلافات کا خاتمہ ترقی کی بنیادی شرائط ہیں۔
اس موقع پر پنجاب کے وائس چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل سہیل آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ انجینئرنگ کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اکیڈمیا اور انڈسٹری کے مابین مضبوط روابط ناگزیر ہیں۔ انہوں نے نوجوان انجینئرز پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ دیانت داری اور جدت کو اپنا شعار بنائیں۔
اسی طرح میکا ٹیک کے سی ای او انوار الحق نے کہا کہ ملکی ترقی میں انجینئرز کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ میکا ٹیک نوجوان انجینئرز کو مواقع فراہم کرنے اور تکنیکی استعداد کار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
تقریب میں مختلف صنعتوں کے سی ای اوز، یو ای ٹی لاہور کے ڈینز اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے انجینئرز کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

You may also like

Leave a Comment