Home اہم خبریں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا

دورے کے دوران افسران نے سیکیورٹی انتظامات، فائر سیفٹی سسٹم، برقی تنصیبات اصفائی کی صوور رتحال کا جائزہ لیا

by Ilmiat

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ دورے کے دوران افسران نے سیکیورٹی انتظامات، فائر سیفٹی سسٹم، برقی تنصیبات اصفائی کی صوور رتحال کا جائزہ لیا۔

May be an image of one or more people and hospital

معائنے کے دوران متعلقہ حکام نے فائر ہوس ریل اور الیکٹریکل کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ عمارتوں کے بیرونی و اندرونی حصوں میں صفائی اور مرمت کے امور پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جامعہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور سہولیات کے معیار کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جائے گا تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق اس قسم کے باقاعدہ معائنے ادارے میں شفافیت، نظم و ضبط اور اعلیٰ معیارِ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment