محمد نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان میں وزیرِاعظم لیپ ٹاپ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (HI, SI) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم سرکاری جامعات کے طلبہ میں ڈیجیٹل شمولیت، تعلیمی معیار کی بہتری اور تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ میں انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی نہ صرف طلبہ کی علمی استعداد میں اضافہ کرتی ہے بلکہ انہیں قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بھی بناتی ہے۔
انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس قیمتی سہولت سے بھرپور استفادہ کریں، اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھاریں، جدید اور تخلیقی آئیڈیاز پر کام کریں اور ملک و قوم کی خدمت میں فعال کردار ادا کریں۔
تقریب میں وائس چانسلر، فیکلٹی اراکین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو پنجاب میں ٹیکنالوجی پر مبنی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے عزم کا مظہر تھی۔
محمد نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان میں وزیرِاعظم لیپ ٹاپ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (HI, SI) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔