پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کلسٹر آن کلائمیٹ چینج کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر ٹریننگ سنٹر کے قیام لیے 10 ملین روپے مالیت پراجیکٹ منظور
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کلسٹر آن کلائمیٹ چینج کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر ٹریننگ سنٹر کے قیام کے لیے 10 ملین روپے مالیت پراجیکٹ منظور کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل سینٹر فار کلائمیٹ چینج، فوڈ سیکیورٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی نےڈائریکٹوریٹ آف اورک کی جانب سے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف اور ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی نے اس پراجیکٹ پر پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی کو مبارکباد دی ہے۔