اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیرِ اہتمام پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک کوئز مقابلے اور خصوصی واک کا انعقاد……..اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کےایس ڈی جیز کولیبوریشن سینٹرنے ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور کے ساتھ پائیدار باغبانی سبز ترقی ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

0
Quiz competition pak china relations

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیرِ اہتمام کشمیر اور نظریہ پاکستان سوسائٹی نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک کوئز مقابلے اور خصوصی واک کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں بہاولپور ڈویژن کے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نووین جاوید نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے اور پاکستان و چین کے درمیان 75 سالہ دوستی اس کی اہمیت اور باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔کشمیر اور نظریہ پاکستان سوسائٹی کے مشیر ڈاکٹر رمضان طاہر نے معزز مہمانوں اساتذہ اور طلباء کا خیرمقدم کیا اور حکومتِ پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران علی اور ڈاکٹر حسنی مبارک نے پاک چین تعلقات کے تاریخی پس منظر باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کے مختلف پہلوؤں پر جامع گفتگو کی۔ کوئز مقابلہ علمی اعتبار سے انتہائی مفید اور سخت مقابلے کا حامل رہا۔ ڈاکٹر عمران علی ڈاکٹر حسنی مبارک اور ڈاکٹر اکرام اللہ نے ججوں کے فرائض سرانجام دیے۔ نتائج کی ترتیب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگلش لسانیات کے ڈاکٹر محمد حماد نے مکمل کی۔پہلی پوزیشن علی حسن گورنمنٹ صادق ایجرٹن گریجویٹ کالج بہاولپور ، دوسری پوزیشن وارا اکرم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورتیسری پوزیشن شیمروز علی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد عدنان بخاری نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات اور تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ان کی علمی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں پوزیشن ہولڈرز اور تمام شریک طلباءوطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر بغداد الجدید کیمپس میں پاک چین دوستی کے موضوع پر ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔ طلباء اور اساتذہ نے واک میں شرکت کی اور پاک چین دوستی باہمی احترام اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کےایس ڈی جیز کولیبوریشن سینٹرنے ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور کے ساتھ پائیدار باغبانی سبز ترقی ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔ اس معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ایس ڈی کولیبوریشن سینٹر کی سرپرست پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اور ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نیئر مصطفیٰ نے دستخط کیے۔ اس اشتراکِ عمل کا دائرہ کار پائیدار لینڈ اسکیپ ڈیزائن شجرکاری اور شہری جنگلات پانی کے تحفظ کی ٹیکنالوجیز موسمیاتی اثرات سے محفوظ باغبانی حیاتیاتی تنوع کا تحفظ مشترکہ تحقیق تکنیکی مشاورتی خدمات استعداد کار میں اضافہ عوامی آگاہی اور طلباء وطالبات کے لیے انٹرنشپ اور فیلڈ ورک جیسے امور پر محیط ہے۔ یہ معاہدہ مشترکہ تحقیق تربیت علم کے تبادلے سبز اقدامات کمیونٹی کی شمولیت اور طلباو طالبات کے لیے عملی مہارت سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا جس سے ایک سرسبز اور زیادہ پائیدار بہاولپور کے قیام میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed