اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کےمابین پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم پروگرام کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
mou with sectary health lahore

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کےمابین پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم پروگرام کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس سٹریٹجک پانچ سالہ شراکت داری پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سےمالی اعانت فراہم کی گئی۔پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم پروگرام کے ڈائریکٹر طارق محمود اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران نے دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبین، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور ڈاکٹر فرحان مختار، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ بھی موجودگی تھے۔ معاہدے کا مقصد پی ایچ ڈی نرسنگ اور ایم ایس این ڈگری پروگراموں کی سہولت فراہم کرنے، فیکلٹی کی ترقی کو فروغ دینے، بین الاقوامی معیارات کے نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے، اور باہمی تعاون کی تحقیق کو فروغ دینے اور پیشہ ورانہ ترقی کو جاری رکھنے کے ذریعے تعلیمی تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed