IndependenceDay News…..یومِ آزادی ہمیں صرف جشن منانے کا نہیں بلکہ اپنے وطن کے ساتھ وفاداری، ذمہ داری اور عزم کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے…….وائس چانسلر پروفیسردی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر شازیہ انجم
دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور تجدیدِ عہد کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی میں ایک پروقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب کے آغاز پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سائرہ ارشاد نے انجام دیے۔یومِ آزادی کی مناسبت سے یونیورسٹی کی طالبات کے مابین منعقدہ تقریری مقابلوں میں اول اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات نے اپنی تقاریر پیش کیں اور قیامِ پاکستان کی جدوجہد، قومی ذمہ داریوں اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے نوجوان نسل کے کردار کو اجاگر کیا۔ ڈے کیئر سنٹر کے بچوں نے بھی ملی نغموں پر سولو پرفارمنس پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں صرف جشن منانے کا نہیں بلکہ اپنے وطن کے ساتھ وفاداری، ذمہ داری اور عزم کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان ایک نظریے، ایک خواب اور ایک عظیم جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آیا، جس کی حفاظت اور تعمیر اب ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور قوموں کی ترقی کا معیار صرف وسائل نہیں بلکہ علم، تحقیق، جدید ٹیکنالوجی، معاشی خود انحصاری اور انسانی وسائل کی صلاحیت بن چکا ہے۔ ہمیں بھی روایتی سوچ سے آگے بڑھتے ہوئے ایسے پاکستان کی تعمیر کرنا ہوگی جو علم و تحقیق، جدت، معیشت اور عالمی سطح پر اپنی باوقار شناخت کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا

پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان بیٹیاں ملک کی ترقی کی سب سے بڑی قوتوں میں شامل ہیں۔ انہیں معیاری تعلیم اور مواقع فراہم کرکے ہم نہ صرف ان کے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ پورے معاشرے کی سمت تبدیل کرسکتے ہیں۔ جامعات کی ذمہ داری ہے کہ طالبات کو صرف ڈگریاں نہ دیں بلکہ انہیں تحقیق، قیادت، تخلیقی سوچ اور عملی زندگی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کریں۔وائس چانسلر نے کہا کہ وطن سے محبت کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں اور پاکستان کی ترقی میں عملی کردار ادا کریں۔ایک استاد کا اخلاص، ایک طالبہ کی محنت، ایک محقق کی دریافت اور ایک شہری کی دیانت داری یہ سب مل کر پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان تشکیل دینا ہے جہاں علم کو قدر، میرٹ کو ترجیح، محنت کو عزت اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع حاصل ہوں۔ ہماری منزل ایک ایسا پاکستان ہے جو تعلیم یافتہ بھی ہو، خود انحصار بھی، پُرامن بھی اور دنیا میں اپنی علمی و اخلاقی شناخت کے حوالے سے ممتاز بھی ہو۔پروفیسر ڈ
یومِ آزادی ہمیں صرف جشن منانے کا نہیں بلکہ اپنے وطن کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔ وفاداری، ذمہ داری اور عزم کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے…….وائس چانسلر پروفیسردی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر شازیہ انجم
