Fulbright Scholarship Programme.پاکستان اور امریکا کا تعلیمی۔۔ تبادلے کے فروغ اورفل برائٹ اسکالرشپ. پروگرام کو وسعت دینےکے لیے پانچ سالہ معاہدہ
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان نے تعلیمی تبادلے کے پروگرامز، بالخصوص فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام، کو وسعت دینے اور معاونت فراہم کرنے کے لیے پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔
معاہدے پر یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر موران اور ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اسلام آباد میں ہیڈکوارٹرز میں دستخط کیے۔

تقریب میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، امریکی سفارتخانے کے نمائندگان، بورڈ کے ارکان اور ایچ ای سی کے سینئر حکام، جن میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی عائشہ اکرام بھی شامل تھیں، نے شرکت کی۔
معاہدہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے ذریعے معاشی خوشحالی، سلامتی، سائنسی و تکنیکی ترقی کے فروغ کے مشترکہ عزم کی تجدید کرتا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد مستقبل کے رہنماؤں، اسکالرز اور پیشہ ور افراد کو بااختیار بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
پاکستان اور امریکا کا تعلیمی تبادلے کے فروغ اورفل برائٹ اسکالرشپ. پروگرام کو وسعت دینےکے لیے پانچ سالہ معاہدہ
