ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈز 2026-27، پاکستانی محققین سے درخواستیں طلب……درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے،
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی محققین اور اسکالرز کو HEC Research Awards 2026-27 کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دی ہے۔ ایوارڈز کا مقصد اعلیٰ معیار کی تحقیق، نوجوان محققین اور علمی اشاعتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق ریسرچ ایوارڈز تین کیٹیگریز میں دیے جائیں گے:
- 🏆 بہترین محقق (Best Researcher)
- 🌟 بہترین نوجوان محقق (Best Young Researcher)
- 📚 بہترین اشاعت (Best Publication)
ایچ ای سی نے اہل پاکستانی محققین اور اسکالرز پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ درخواستیں ایچ ای سی کے ریسرچ پورٹل research.hec.gov.pk کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔