Skip to main content

https://ilmiatonline.com

کانووکیشن / کانفرنسز

پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگوئج ٹیچنگ اینڈ لنگوئسٹکس کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد

لاہور(29ستمبر،منگل):پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگویج ٹیچنگ اینڈ لنگوئسٹکس کے زیر اہتمام فری لنگوئسٹکس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کامقصد مختلف تعلیمی اداروں کے مابین فکری اشتراک اور تعلیمی روابط کو فروغ دینا تھا۔ کانفرنس کے دوران یونیورسٹی آف سڈنی کے پروفیسر احمر محبوب نے ایک اہم نظریاتی نکتہ پیش کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ کانفرنس کو ایک جامد تصور سمجھنے کے بجائے ایک عملی اقدام سمجھا جائے، جہاں شرکاء باہم تبادلہ خیال کے ذریعے حقیقی مسائل کا پائیدار حل تلاش کریں۔ اس فکر انگیز تجویز کو شرکاء کی جانب سے انتہائی پذیرائی ملی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اس منفرد اور عملی ویژن کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں جامعات کی سطح پر منعقد ہونے والی تمام کانفرنسوں کو مزید مؤثراور عملی بنایا جائے گا، تاکہ ان علمی پلیٹ فارمز کے ذریعے ملک کے حقیقی اور درپیش مسائل کے عملی حل نکالے جا سکیں۔ کانفرنس میں ملکی وبین الاقوامی سطح پر ممتاز ماہرین نے بحیثیتِ مقرر شرکت کی، جن میں اوزگور تاشکن، زبیر طوروالی (بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بی ٹی)، ڈاکٹر ونسنٹ گرینیر (سینئر لیکچرار، لنگوئسٹکس اینڈ ٹیسول، یونیورسٹی آف ایبرڈین)، ڈاکٹر فاطمہ سجاد (اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس، یو ایم ٹی لاہور)، اور کیرولین (محقق، اپلائیڈ لنگوئسٹکس) شامل تھے۔ جبکہ انتظامی امور کے فرائض انجام دینے والے میزبانوں میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری(ڈائریکٹر آئی ای آر، یونیورسٹی آف دی پنجاب)، ڈاکٹر محمد اسلام (چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ای ایل ٹی اینڈ لنگوئسٹکس،یونیورسٹی آف دی پنجاب)،ڈاکٹرماریہ فاطمہ ڈوگر (لیکچرار ڈی ایل ایل اینڈ لنگوئسٹکس و کنوینر)، ڈاکٹر نادیہ ماجد (کنوینر)، ڈاکٹر حافظ نعمان احمد (ایسوسی ایٹ پروفیسر اینڈ ہیڈ انگلش، مسٹ گجرات و کوآرڈینیٹر) شامل تھے۔ اس موقع پرڈاکٹر محمد اسلام نے معزز مہمانوں، مقررین اور شرکاء کاکانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

See less

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے