Skip to main content

https://ilmiatonline.com

کانووکیشن / کانفرنسز

چیئرمین ایچ ای سی پنجابپروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ہلالِ امتیاز، ستارہِ امتیاز) کی ’اسٹیم ایجوکیشن‘ پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

فیصل آباد:پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ہلالِ امتیاز، ستارہِ امتیاز) نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد (TUF) کے زیرِ اہتمام منعقدہ 4th International Conference on STEAM Education (ICASE-2026) میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خان نے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے باہمی امتزاج و اشتراک کو سراہا۔ انہوں نے تعلیمی نظام کو صرف معلومات کی فراہمی تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اور انقلاب آفریں تبدیلی میں ڈھالنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اکیڈمک کانفرنسز جدت اور اختراع کو فروغ دینے، صنعت و جامعات (Industry-Academia Linkages) کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور غذائی تحفظ (Food Security) جیسے ابھرتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی پنجاب نے اس کاوش پر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی انتظامیہ کی تعریف کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اعلٰی تعلیمی اداروں کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرتی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کریں۔

0 Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے